ایک مرتبہ مولا علؑی کا ایک رستے سے گزر ہوا آپ نے دیکھا ایک شخص دوسرے سے کسی بات پر بحث کر رہاتھا-آپؑ اُس شخص کے پاس گئے اورتنہائی میں فرمایا
اے اللہ کے بندے یاد رکھنا احمق اور بےوقوف کا مقابلہ صرف خاموشی اور جواب نہ دے کر ہی ممکن ہے- اس طرح لوگ تمارے مدگار رہے گئے اور بےوقوف شخص کو جواب دینے والے کی مثال ایسے ہے جیسے کوئی جلتی آگ میں بار بار لکڑیاں ڈالے
وہ شخص عرض کرنے لگےگا حضوؑر یہ کیسے پتا لگے گا کون عقلمند ہے کون بےوقوف- آپؑ نےفرمیا جس شخص میں یہ تین علامات موجود ہو تو سمجھ جانا وہ بےوقوف ہے اس شخص نے پھرعرض کی حضور وہ علامات کون سی ہے آپؑ نے فرمایا
- وہ شخص جو دنیا کو صرف آپنے نظریے سے دیکھے اور کسی دوسرے کی بات اور نظریہ کو اہمیت نہ دے
- جو مکمل بات سننے سے پہلے فوری جواب دے
- جو بار بار آپنی تعریف کرتا ہو اور تعریف سننا پسند کرے
Bashak
ReplyDeleteKeep it up zabardast 👌
Bohat allaw..
ReplyDeleteKeep it up broo.. Allah tuga kamyab kara. آمین
Post a Comment